اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران کے سلاطح علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اس درمیان العالم نے خبردی ہے کہ یمنی افواج نے نجران کے ہی ذورعین صلیہ نامی علاقے میں بھی سعودی فوجی اڈوں کو کاتیوشاراکٹوں سے نشانہ بنایا جس میں سعودی فوج کو بھاری نقصان ہوا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے الصدرین فوجی اڈے پر بھی حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب یمن کے صوبہ الجوف میں بھی سعودی فوج کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج نے شدید حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی فوج کے اتحادیوں کی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
دریں اثنا یمنی فوج نے سعودی عرب کے عسیر نامی علاقے میں سعودی عرب کی اتحادی فوجوں کے اڈوں پرحملہ کیا ہے۔
اس درمیان یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مقابلے میں ان کے ملک کی جنگی حکمت عملی نئے مرحلے میں منتقل ہوگئی ہے جو صورتحال، چیلنجوں، اور ملک کے اقتدار اعلی ارضی سالمیت اور وطن کے دفاع کے عین مطابق ہے۔
یمن کی حکومت کے وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس حساس اور اہم مرحلے کی ترجیح اندرونی اور بیرونی محاذوں کی نئے انسانی اور مادی وسائل و ذرائع سے تقویت کرنا ہے تا کہ یمن کے عوام کی خود مختاری اور ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کادفاع ہوسکے۔
یمنی وزیردفاع نے کہا کہ ہم کچھ چونکا دینےوالے اقدامات اور حکمت عملی پر کام کررہے ہیں جو حارج قوتوں کے لئے انتہائی دردناک ہوں گی۔
یمنی وزیردفاع نے کہاکہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل، نیشنل سالویشن حکومت، وزارت دفاع اور فوج کی اعلی کمیٹی نیز ملک کی مسلح افواج سب نے بنیادی اہداف کے حصول کی جانب اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پراپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن کے دوران اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی باشندے بے گھر ہوچکے ہیں۔
.......
/169